اداکار نہ ہوتا تو پھر ڈاکٹر یا صحافی بن کر ملک کی خدمت کر رہا ہوتا ‘ اداکار نسیم وکی

بدھ 8 اپریل 2015 15:02

اداکار نہ ہوتا تو پھر ڈاکٹر یا صحافی بن کر ملک کی خدمت کر رہا ہوتا ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت میں بھی کیا جاتا ہے ، کئی بھارتی اداکار ہمارے لیجنڈز کو کاپی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ شاعری کے میدان میں بھی ہم نے بھارت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور میں جب بھی کسی بھارتی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کرتا ہوں تو وہاں کے فنکاروں سمیت پرستار بھی میری بڑی پذیرائی کرتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہا کہ اگر میں اداکاری کے میدان میں نہ ہوتا تو پھر میں ڈاکٹر یا صحافی بن کر ملک کی خدمت کر رہا ہوتا ۔ کیونکہ دونوں پیشے میرے نزدیک بڑے مقدس ہیں اور میں نے ہمیشہ ان کا احترام بھی کیا ہے ۔