مجھے سے بہتر کوئی بھی نہیں ہے ، شاح رخ خان

بدھ 8 اپریل 2015 15:13

مجھے سے بہتر کوئی بھی نہیں ہے ، شاح رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ہالی وڈ اداکار شاخ رخ خان نے کہا ہیکہ مجھ سے بہتر کوئی بھی نہیں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت ہوتا تھا جب میں صبح سے یہ سوچ کر سیٹ پر جاتا تھا کہ یہ میرا کامیابی کی جانب ایک اور قدم ہے اور ابھی مجھے محنت کرنی ہے تاہم اب میں ایسے سٹیج پر پہنچ چکا ہوں جہاں اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھتا ہوں انہوں نے کہا ک میری فلمیں ” رئیس “ اور ” فین “ ایسی ہیں جن مں میرے کردار بہت ہی منفرد ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کردار کرنے کے لئے کافی عرصے سے کوشاں تھا ۔