لاہور: زین قتل کیس : ملزم مصطفی کانجو نے دوست کا اسلحہ استعمال کیا، پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 15:26

لاہور: زین قتل کیس : ملزم مصطفی کانجو نے دوست کا اسلحہ استعمال کیا، پولیس

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : کیولری گراؤنڈ میں گولی کا نشانہ بننے والے زین قتل کیس کے ملزم مصطفٰی کانجو پولیس کی حراست میں ہے. پولیس نے 3 اپریل کو ملزم کا 8 روزہ ریمانڈ لیا تھا .

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کے لیے دوست کا اسلحہ استعمال کیا تھا تاہم ملزم نے تفتیش کے دوران فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 11 اپریل کو ملزم کا نا مکمل چالان پیش کر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :