اظہر علی اچھے کپتان ہیں دورہ بنگلہ دیش کے دوران تما م سینئر اور جونئیر کھلاڑی انکی سپورٹ کریں گے ، فواد عالم

بدھ 8 اپریل 2015 15:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی سکواڈ میں شامل فواد عالم نے کہا ہے کہ اظہر علی اچھے کپتان ہیں دورہ بنگلہ دیش کے دوران تما م سینئر اور جونئیر کھلاڑی انکی سپورٹ کریں گے ۔ بنگلہ دیش کیخلاف شائیقین کو آچھی کر کٹ دیکھنے کو ملے گی ۔سیریز میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے اور بڑی پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کرونگا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف اس کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے۔ دورہ بنگلہ دیش کے دوران تجربہ کار کھلاڑی یونس خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

فواد عالم نے کہا کہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں اور اب بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے اور بڑی پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کرونگا۔ قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے فواد عالم نے کہا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کو سپورٹ کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔

متعلقہ عنوان :