ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سے7مئی تک جواب طلب

بدھ 8 اپریل 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے سات 7تک جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن کا قیام غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی دھاندلیوں کے معاملات صرف الیکشن ٹریبونل میں لائے جا سکتے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ صدارتی آرڈیننس آئین کے منافی قرار دیا جائے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے خلاف درخواست میں اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیاہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت سے 7مئی تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔