راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اپریل 2015 16:29

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کے اگلے مورچوں کا ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا . دورے کے دوران آرمی چیف کو خیبر آپریشن 1 اور 2 پر بریفنگ دی گئے جس کے مطابق اب تک خیبر آپریشن میں 263 خطر ناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشن میں نوجوان کی خدمات کو سراہا اور خیبر آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا. جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے اب وہ کہیں بچ کے نہیں جا سکتے نہ ہی کسی کو فرار ہونے کی اجازت دی جائے گی. 392 بارودی سرنگیں تباہ کی جا چکی ہیں.