پاکستانی قوم گیاری کے شہدا ء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ،شہباز شریف

بدھ 8 اپریل 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے 7اپریل 2012ء کو پیش آنے والے سانحہ گیاری کے 3برس پورے ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم گیاری کے شہداء کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ آج پوری قوم پاکستان کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج کے غازیوں اور شہداء پر فخرہے