پاکستان کو ثالث بننے کا مشورہ دینے والے ایرانی حکومت کو یمن میں دخل اندازی روکنے کا مطالبہ کریں‘میاں محمود عباس

بدھ 8 اپریل 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب میاں محمود عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ثالث بننے کا مشورہ دینے والے ایرانی حکومت کو یمن میں دخل اندازی روکنے کا مطالبہ کریں۔ یمن میں خانہ جنگی اور بغاوت کا بڑا سبب ایرانی انقلاب کو برآمد کرنے کا جذبہ رکھنے والے عناصر ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے خصوصی دورہ کے دوران سعودی مفتیان وآئمہ کرام سے ملاقات کے بعد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

08 اپریل۔2015ء سے ٹیلی فونک رابطہ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی پارٹنر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے میں اور سب سے اہم رشتہ اسلامی ہے۔ میاں محمود عباس نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک آرمی بھیجنا غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام پاکستان کے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں اور سعودی مذہبی شخصیات نے پاکستانی عوام اور حکومت کے جذبات کو سراہا ہے اور اس امر کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے کہ آل سعود پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اہل پاکستان کیلئے دعا گو ہیں۔

میاں محمود عباس نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے محسنوں اور دوستوں سے دور کر کے عالم اسلام میں تنہا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ثالثی اور مصالحتی کوششیں ایران کی مداخلت بند ہونے تک کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے کہا کہ حکومت کسی قسم کے دباؤ اور یہودی لابی پروپیگنڈہ میں آئے بغیر سعودی درخواست کا فوری مثبت جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث سرزمین حجاز مقدس کے دفاع ‘ امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی سازشوں کیخلاف ملک گیر عوامی سطح پر تحریک شروع کر رہی ہے۔ جس مین مسلم امہ اور پاکستانیوں کے جذبات اور رد عمل سے اقوام عالم کو آگاہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :