سی ٹی او کی ہدایت پر شہریوں کی مدد ،تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم

تجاوزات کیخلاف مہم میں ابتک 479 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں‘طیب حفیظ چیمہ

بدھ 8 اپریل 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ایس پی سٹی آصف صدیق نے ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید بہتر بنانے کیلئے سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز سے خصوصی میٹنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

تجاوزات کیخلاف مہم میں ابتک479 مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی نے ڈویژن کے تمام ڈی ایس پیز کو سپرویژن مزید بہتر کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجودرہنے کی ہدایت کی۔آصف صدیق نے پٹرولنگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی بیٹ میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی او کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خلاف انسدادی کارروائی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس پی نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے عوام کی مدد اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے بھر پور محنت کریں،کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔