کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیاد پر انتخابات سے پیپلز پارٹی کے جیتنے کے امکانات اور روشن ہو گئے ہیں‘منظور وٹو

بدھ 8 اپریل 2015 17:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے عیادت کرنیوالے پیپلز پارٹی کے مختلف وفود سے اپنی رہائش گاہ پر باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تمام نشستوں سے الیکشن لڑے گی اور کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پارٹی ہائی کمان سے اجازت لے رہے ہیں کہ مقامی پیپلز پارٹی کو باقی پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے ضمن میں دوسری پارٹیوں سے انتخابی اشتراک کی اجازت دے دے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی ایسی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈز میں مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پورے جوش و جذبے سے انتخابی مہم شروع کریں کیونکہ پارٹی اب سرپرائز دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیاد پر انتخابات سے پیپلز پارٹی کے جیتنے کے امکانات اور روشن ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :