وزیراعلیٰ پنجاب کا یمن سے وطن واپس آنیوالے پاکستانیوں کی وین کا ٹیکسلا کے قریب حادثہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 8 اپریل 2015 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے یمن سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی وین کو ٹیکسلا کے قریب پیش آنے والے حادثے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔