خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام دیہی ترقی کیلئے انقلابی قدم ہے ‘مسز ملک

جدید ترقی کے ثمرات دیہاتوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ‘ ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب

بدھ 8 اپریل 2015 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام دیہی ترقی کیلئے تاریخی وانقلابی قدم ہے جس کی بدولت دیہی علاقوں میں خوبصورت اورپائیدارسڑکوں کی سہولتیں میسر آنے سے شہروں پر آبادی کا دباؤ کم ہوگااوراس عظیم ترقیاتی پروگرام کے فوائد براہ راست کسانوں اوردیہی عوام کو پہنچیں گے، خادم پنجاب رورل روڈزپروگرام کے تحت سڑکوں کی کارپٹ تعمیر سے کسانوں کو شہروں تک معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات حاصل ہونگی جس کی بدولت اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیہی عوام کو خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے ثمرات آئندہ 3سے 4سال میں نظر آئیں گے اور وہ علاقائی ترقی پر فخر محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر سے معاشی ترقی کی رفتاتیزاور لوگوں کو تعلیم وصحت کی سہولتوں تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ جدید ترقی کے ثمرات دیہاتوں تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور دیہی سڑکوں کی تعمیر وکشادگی کا یہ منصوبہ آئندہ 3سالوں میں پنجاب کی تقدیر بدل دے گا۔ دو سالہ قلیل عرصہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی جس سے عوامی مورال بند ہوا ہے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی،امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیاہے۔

متعلقہ عنوان :