پی ٹی آئی اپنی سیاسی موت مر چکی ،عمران خان چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں‘ کنول نعمان
بدھ 8 اپریل 2015 17:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف اپنی سیاسی موت مر چکی ہے اور عمران خان چور مچائے شور کی پا لیسی پر گامزن ہیں ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف پنجاب کی عوام کیلئے کسی رحمت سے کم نہیں ‘چین سمیت تمام ممالک بھی پنجاب حکو مت کے اقدامات کی تعر یف کرتے ہیں ‘نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش توانائی بحران،دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے عملی اقدامات فروغ دے رہی ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ ر کھی جائے گی۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کنول نعمان نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی مسائل بالخصوص توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے‘ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سو میگاواٹ سولر منصوبہ بہاولپور میں چھ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہبا زشر یف کی قیادت میں نجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ساڑھے چھ برس تک بے لوث خدمت کی ہے، صوبے میں میرٹ ، شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی عملی اقدمات فروغ دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.