پنجاب بھر میں547ٹریفک حادثات میں05افراد جاں بحق،453زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 17:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 547ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق جبکہ 453 زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ214افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں260ڈرائیورز ،09م عمرڈرائیور،334مسافراور78پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ118ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت133ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد46حادثات میں55متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں53حادثات میں62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل672متاثر ہونے والوں میں سے530مرد اور142خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں89افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور405فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور178زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر432موٹر سائیکلز73آٹو رکشے58موٹر کاریں38مسافربس21ٹرک، اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :