سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے لمٹیڈ لائبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی

بدھ 8 اپریل 2015 17:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے متعارف کرائے جانے والے لمٹیڈ لائبلٹی پارٹنر شپ کے مسودہ قانون کی منظوری دیدی ،نیا مسودہ قانون وزارت خزانہ کو پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے بھجوا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن کی اس نئی و آسان سہولت کا مقصد پاکستان میں باہمی شراکت اور واحد ملکیتی خدمات فراہم کرنے وا لے افراد اور اداروں کو باقاعدہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ متبادل تصورمختلف شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ کمپنی کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت کی جائے گی۔