پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا پیش کر دی

بدھ 8 اپریل 2015 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال سمیت پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار جمع کروا دی ہے جس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ صوبے میں جرائم روکنے کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔(شعیب عزیز)