اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں اساتذہ اور طلباء کے والدین کے درمیان باہمی میٹنگ کا اہتمام

میٹنگ میں طلباء کے تعلیمی رویے اور ہونے والے امتحانات کی تیاری بارے والدین کو آگاہ کیا گیا

بدھ 8 اپریل 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں اساتذہ اور طلباء کے والدین کے درمیان باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج میں زیر تعلیم فسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کی بڑی تعداد کے والدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں اساتذہ نے والدین کو ان کے بچوں کے تعلیمی رویے سمیت ہونے والے انٹرنل ٹیسٹ کے نتائج اور آنے والے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ (شعیب عزیز)

متعلقہ عنوان :