” فکر نہ کریں ، یہ ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ ہاؤس ہے “

سپیکر قومی اسمبلی کے ریمارکس نے شیریں مزاری کو خاموش کرادیا

بدھ 8 اپریل 2015 18:37

” فکر نہ کریں ، یہ ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ ہاؤس ہے “

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) ” فکر نہ کریں ، یہ ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ ہاؤس ہے “ سپیکر قومی اسمبلی کے ریمارکس نے پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کو چپ کرادیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے سپیکر کی توجہ ایوان کی کارروائی سے وزیردفاع خواجہ آصف کے پی ٹی آئی ارکان بارے غیر پارلیمانی الفاظ حذ ف نہ کرنے بارے مبذول کرائی تو سپیکر نے برجستہ کہا کہ آپ فکر نہ کریں یہ ڈی چوک نہیں پارلیمنٹ ہاؤس ہے ، یہ میرا اختیار ہے کہ میں غیر پارلیمانی الفاظ حذف کراؤں ، میں ان کی تقریر کا جائزہ لوں گا اگر غیر پارلیمانی الفاظ موجود ہوئے تو حذف کرا دو ں گا ۔