یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 7روپے فی کلو کمی کر دی

بدھ 8 اپریل 2015 19:10

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 7روپے فی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 7روپے فی کلو کمی کر دی ، چینی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 7روپے کمی سے 118روپے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت7روپے فی کلو کمی سے 125روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی سپلائی کو یقینی نہیں بنایا جا سکا جسکے باعث صارفین کی طرف سے خریداری میں کمی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کوٹارگٹ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔