سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان احاطہ عدالت سے فرار

بدھ 8 اپریل 2015 19:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں ضمانت منسوخ ہونے پر تین ملزمان احاطہ عدالت سے فرارہوگئے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان سلمان،سرفراز اور اشفاق کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انکے کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیالہٰذا ضمانتیں منظور کی جائیں۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کے آگاہ کیا کہ ملزمان سلمان،سرفراز اور اشفاق نے سانگلہ ہل میں نہر پر بنے پل کو توڑا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا لہٰذا انکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سماعت کے بعد پولیس کی جانب سے ملزمان کو حراست میں لیے جانے سے قبل ہی تینوں ملزمان کمرہ عدالت سے باہر آکر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :