کراچی کا امن واپس لانا موجودہ حکومت کا عزم ہے : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 19:32

کراچی کا امن واپس لانا موجودہ حکومت کا عزم ہے : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن واپس لانا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔ وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیا تاکہ کراچی میں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

کراچی میں برسوں سے قائم خوف کی فضاء کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مینڈیٹ دے کر ہی ممکن ہو پایا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کراچی کے دورے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اب حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ پڑھنے گئے ہیں۔