سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کا حکومتی انکوائری پر برطرفی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 اپریل 2015 20:01

سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کا حکومتی انکوائری پر برطرفی کو الیکشن ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت کے خلاف ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا کے دوران کارروائی نہ کرنے والے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ نے حکومتی انکوائری پر برطرفی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، انکوائری افسران نے انصاف کے تقاضوں کو پش پشت رکھتے ہوئے حکومتی منشاء کے مطابق طے شدہ فیصلہ کے مطابق برطرف کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کامزید کہنا تھا کہ ا نکوائری افسران آئی جی بلوچستان محمد املائش ،سیکرٹری وزارت خارجہ اعزاز چوہدری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ندیم حسن آصف نے دوران انکوائری تمام مراحل میں انتہائی غلط بیانی سے کام لیا اور حکومت کی جانب دباؤ کے باعث طے شدہ فیصلہ کو منظر عام پر لائے ہیں حکومت نے ان کے خلاف انکوائری کے نام پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں جس کے خلاف وہ انصاف کی خاطر الیکشن ٹربیونل سمیت دیگر تمام اداروں سے رابطہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے خلاف ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا کے دوران کارروائی پر سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کو حکومتی انکوائری پر برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کو انہوں نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :