بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، فواد عالم

تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں، قومی کرکٹر

بدھ 8 اپریل 2015 20:23

بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، فواد عالم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے تاہم بنگلادیش سے اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف اسی کے ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا تاہم پوری ٹیم بھرپور عزم کے ساتھ کھیلے گی اور سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دورہ بنگلادیش کے دوران یونس خان سمیت تمام کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع ہے اور بنگلادیش کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے آوٴٹ ہونے کے بعد فٹنس پر بہت توجہ دیتا ہوں، کوشش ہوگی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں اور بڑی شراکت قائم کرسکوں۔قومی ٹیم کے نئے ون ڈے کپتان اظہر علی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی اظہر علی کی حمایت کرتے ہیں اور سیریز کے دوران ہمارا ان کے ساتھ مکمل تعاون ہوگا۔