پاکستان سے ون ڈے سیریز میں فتح ہدف ہے، مشرفی مرتضی

بدھ 8 اپریل 2015 20:23

پاکستان سے ون ڈے سیریز میں فتح ہدف ہے، مشرفی مرتضی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضٰی نے پاکستان کیخلاف ون ڈے ہوم سیریز میں فتح کو اپنا ہدف قرار دیاہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔بنگلہ دیش کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضٰی نے پاکستان کیخلاف محدود اوورز کی سیریز میں فتح کواپنا ہدف قرار دیاہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہوم گراوٴنڈ پر بنگلہ دیش کسی بھی ٹیم کیلئے ترنوالہ نہیں ہے۔

پاکستان کی ٹیم اب ماضی کی طرح مضبوط نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم میں کافی نئے اور ناتجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کی خامیوں اور کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس لئے ون ڈے سیریز میں کامیابی کا پورا یقین ہے۔بنگلہ دیش کے کپتان نے کہنا تھا کہ بلاشبہ پاکستان کی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم زیادہ مضبوط اور متوازن ہے۔ ہماری بیٹنگ اور بولنگ بہت اچھی ہے۔ جس کا ثبوت ٹیم نے ورلڈکپ کوارٹرفائنل تک کوالیفائی کرکے دیاہے۔ ہمارے اسپنرز نے ورلڈکپ فائنلسٹ نیوزی لینڈ کو ہوم گراوٴنڈ پر مسلسل سات ایک روزہ میچوں میں شکست دی۔ پاکستان سے سیریز بھی ضرور جیتیں گے۔ ہماری ٹیم پاکستان کو ٹیسٹ میں بھی ہرانے کی اہل ہے۔

متعلقہ عنوان :