وزیراعلیٰ کا قصور میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 8 اپریل 2015 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریفنے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :