تعلیمی اداروں میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول جاری

موسم گرما کی تعطیلات رمضان المبارک کے پیش نظر یکم جون سے 14 اگست تک ہونگی

بدھ 8 اپریل 2015 21:45

تعلیمی اداروں میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سالانہ چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔محکمہ تعلیم پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات رمضان المبارک کے پیش نظر یکم جون سے 14 اگست تک ہونگی۔ایک سوال کے جواب میں ان مزید کہنا تھا کہ 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تعلیمی ادارے 17 اگست کو کھلیں گے ، اسی طرح یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ عید الفطر کی تعطیلات موسم گرما کی چھٹیوں میں ہی ہیں جبکہ 25 اور 26 ستمبر کو عید الاضحیٰ، 23 اور 24 اکتوبر کو یوم عاشور،9 نومبر کو یوم اقبال،24 دسمبر کو عید میلاد النبی،‘ 25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے،24 تا 31 دسمبر موسم سرما کی تعطیلات کے باعث عید میلاد النبی اور یوم قائد اعظم کی چھٹیاں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں آجائینگی

متعلقہ عنوان :