بجلی بحران 70کی دہائی میں شروع ہوا ، اب انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ‘ محسن ایم سید

بدھ 8 اپریل 2015 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ( این ٹی ڈی سی ) کے ممبر محسن ایم سیدنے کہاہے کہ بجلی کے بحران سے انڈسٹری بری طرح متاثرہوئی ہے یہ بحران ایک دن میں پیدا نہیں ہوا بلکہ یہ سن 70کی دہائی سے شروع ہوا تھا ،1994.95میں بجلی کے یونٹ لگائے گئے جس کے ریٹ تما م آدمی کی پہنچ سے دور تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں بجلی کے بحران کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

محسن ایم سید نے کہاکہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوئلے اور ہائیڈرل کے منصوبوں پر کام کررہی ہے اس کے علاوہ چائنہ سے بھی بات چیت ہورہی ہے ،بجلی کے یونٹ پر کام کرنے کیلئے تین سے چار سال کا وقت درکا ر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے سولر سسٹم پر بہت زیادہ خرچ ہوتا تھا مگر اب اس کو لگانے کیلئے بینکوں نے بھی قرضے جاری کرنا شروع کردئیے ہیں ۔

اگر گھریلو صارفین سولر سسٹم سے استعفادہ حاصل کرنا شروع کردیں تو کافی حدتک بجلی بحران سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سولر سسٹم سے اےئر کنڈیشنز بھی چلایاجاسکتا ہے سولر سسٹم لگانے کیلئے ایک لاکھ سے 20لاکھ تک خرچ آتا ہے اگر ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویل سولر سے چلائے جائیں تو جہاں بجلی کی بچت ہوگئی تو دوسری جانب زراعت بھی کم خرچ پر ترقی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :