بجٹ خسارے میں کمی کیلئے ایف بی آر نے 103 ارب کی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2015 22:45

بجٹ خسارے میں کمی کیلئے ایف بی آر نے 103 ارب کی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8 اپریل 2015 ء) بجٹ خسارے میں کمی کیلئے ایف بی آر کی جانب سے 103 ارب کی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے رواں سال آنے والے بجٹ میں 103ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں سال کے بجٹ کیلئے ٹیکس تجاویز پرکام شروع کر دیا گیاہے جس میں 103ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو ختم کر تے ہوئے ساتھ ہی ساتھ ایس آر او کلچر کوبھی ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیکس چھو ٹ کو ختم کرنے کے فیصلےسے پاکستان کے بجٹ میں ہونےوالےخسارے کو کم کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :