شہداد کوٹ کی رہائشی نوجوان لڑکی تحفظ کے لیے گڑہی خیروتھانہ پہنچ گئی ،عدالت میں پیش ،دارالامان منتقل

بدھ 8 اپریل 2015 22:56

شہداد کوٹ کی رہائشی نوجوان لڑکی تحفظ کے لیے گڑہی خیروتھانہ پہنچ گئی ..

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) شہداد کوٹ کی رہائشی نوجوان لڑکی تحفظ کے لیے گڑہی خیروتھانہ پہنچ گئی ،عدالت میں پیش ،دارالامان منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والی 19سالہ لڑکی فرزانہ تحفظ کے لیے جیکب آباد کے گڑہی خیرو تھانہ پر پہنچی جہاں پر لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کو اپنے ورثہ سے جان کا خطرہ ہے اس لیے اس کو تحفظ فراہم کیا جائے ، جس کے بعد پولیس نے لڑکی کو سول کورٹ جیکب آباد میں پیش کیا جہاں پر لڑکی کا بیان سننے کے بعد اس کو دارالامان منتقل کیا گیا ، رابطہ کرنے پر گڑہی خیرو پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی تحفظ کے لیے پہنچی تھی اس کو اپنے والد اور ورثہ سے خطرہ تھا کہ اس کو قتل کیا جائے گا پھر لڑکی کو اس کی مرضی کے مطابق دارالامان منتقل کیا گیا ۔