ہالی ووڈ فلم”دی واٹر ڈیوائنر“کاشاند ارپریمیئر

جمعرات 9 اپریل 2015 11:33

ہالی ووڈ فلم”دی واٹر ڈیوائنر“کاشاند ارپریمیئر

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ کی ڈرامہ تھرلر فلم دی واٹر ڈیوائنر کاواشنگٹن میں شاندارپریمیئر ہوا،، جہاں فلمی ستاروں کی شرکت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی،واشنگٹن میں آسکر ایوارڈ یافتہRussel Crowe کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈیبیو فلم The Water Divinerکا شاندار پریمیئر ہوا،تقریب میں ہدایتکار اور فلمی کاسٹ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگائے،فلم دی واٹر ڈیوائنر کی کہانی آسٹریلوی کسان کے گرد گھومتی ہے جو پہلی جنگ عظیم کے بعد اپنے بیٹوں کو ڈھونڈنے ترکی کے سفر پر نکل پڑتا ہے،فلم دی” واٹر ڈیوائنر“24 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔