جینا مرنا ایک ساتھ، شوہر نے انوکھے انداز میں وعدہ پورا کیا۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 9 اپریل 2015 11:41

جینا مرنا ایک ساتھ، شوہر نے انوکھے انداز میں وعدہ پورا کیا۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء)ریٹائرڈ کمپنی ڈائریکٹر نے اپنی لاعلاج بیوی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی، دونوں نے اکھٹے مرنے کا قسم کھائی تھی۔ 71 سالہ جون ناٹ نے اپنی بیوی 70 سالہ اینی کو اپنے 300 سال پرانے گھر واقع ہیرڈفورڈ شائر میں قتل کر دیا۔ اینی الزائیمر کے مرض میں مبتلا تھی اور اس کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

جون ناٹ اور اینی 37 سال سے میاں بیوی تھے۔

بیوی کے بیمار ہونے پر جون ہی اس کی تیمارداری اور خدمت کرتارہا۔ 2014 میں اینی کو نرسنگ ہوم میں بھی داخل کرایا گیا مگر وہاں اس کی حالت اور خراب ہو گئی، اس لیے جون اسے 4 دن بعد ہی گھر واپس لے آیا۔ دوستوں اور رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جون اپنے بیوی کے لیے ہر حد تک جا سکتاتھا ۔ اس کے اختیار میں کچھ ہو نہ ہو وہ بیوی کی ہر خواہش کا احترام کرتا تھا۔