وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا
جمعرات 9 اپریل 2015 12:14
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے محض چند ٹی ٹونٹی میچز کے لیے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کیا ہے کیوں کہ پاکستان کو اپریل اور مئی میں بنگلہ دیش اور اس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور ملک کے لیے کھیلنا ان کی اولین تر جیح ہے، وہاب ریاض سرے کاؤنٹی میں سابق انگلش بلے باز کیون پیٹر سن اور سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگا کارا کو جوائن کریں گے اور اگلے ماہ ایک ہفتے کے دوران دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ وہاب ریاض نے ورلڈ کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے شین واٹسن کیخلاف میگاایونٹ کے چند بہترین سپیلز میں سے ایک کیا تھا جبکہ کیون پیٹر سن نے 2005ء کی مشہور زمانہ ایشز سیریز میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنے روایتی حریفوں کے خلاف کئی یادگا ر اننگز کھیل چکے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.