موبائل فون کی بیٹری کا صرف ایک منٹ میں چارج ممکن!!!

یہ بیٹری خصوصی طور اسمارٹ فونز کے لیے بنائی گئی ہے

جمعرات 9 اپریل 2015 12:33

موبائل فون کی بیٹری کا صرف ایک منٹ میں چارج ممکن!!!

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) موبائل فون کی بیٹری چارج کرنا اب انتہائی آسان ہوگیا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ری چارج ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی تیار کردہ یہ بیٹری خصوصی طور اسمارٹ فونز کے لیے ہے، ایلومینیم کی یہ بیٹری سستی، اور دیرپا بھی ہے،موجودہ لیتھیم آئن بیٹری تقریبا ایک ہزار سائیکلز کے بعد ختم ہو جاتی ہے جب کہ یہ نئی بیڑی 7 ہزار 500 سائیکلز کے بعد بھی کام کرتی رہتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس نئی ایجاد کے بعد موبائل فونز اور لیپ ٹاپ میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کی جگہ ایلومینیم آئن بیٹریاں لے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :