سعودی عرب کی تیل پیداوار ریکارڈ 1 کروڑ 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی

جمعرات 9 اپریل 2015 12:46

سعودی عرب کی تیل پیداوار ریکارڈ 1 کروڑ 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی آئل پیداوار مارچ میں 1 کروڑبیرل یومیہ سے تجاوز کرگئی۔وزیر تیل علی النعیمی نے بتایا کہ مارچ میں اوسط پیداوار 1 کروڑ 3لاکھ بیرل یومیہ رہی جو فروری سے 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ زیادہ اور ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس سے پہلے کا ریکارڈ 1980 کا تھا جب سعودی پیداوار 1 کروڑ 2 لاکھ 85 ہزار بیرل تک پہنچی تھی۔ سعودی وزیر تیل نے امید ظاہر کی کہ پیداوار 1 کروڑ بیرل کے قریب رہے گی، ساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سعودی عرب تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے مدد کرنے کو تیار ہے تاہم اس کے لیے بڑے اوپیک و نان اوپیک پروڈیوسرز کا تعاون درکار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :