رواں برس2سے3ٹیموں کو پاکستان بلاناچاہتے ہیں، شہریار خان
جمعرات 9 اپریل 2015 12:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے رواں سال دو سے تین انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان بلانا چاہتے ہیں،زمبابوین کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی ہے ،زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز یا 5ون ڈے میچز پر مشتمل سیریزکھیلے گی، ملک میں سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر ابتدائی طور پر تمام میچز لاہور میں منعقدکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ زمبابوے بورڈ سے ہوم سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے۔ آئندہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں زمبابوے کیساتھ سیریز کا حتمی فیصلہ ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا اگرزمبابوے بورڈ کیساتھ معاملات طے پاگئے تو زمبابوے کی ٹیم پندرہ مئی کو پاکستان آئے گی۔ چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیریز کے حوالے سے ہالینڈ اور آئر لینڈ کی ٹیموں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکر چیمہ نے زمبابوین کرکٹ حکام سے ملاقات میں انکشاف کیا تھا کہ افریقی ملک اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا خواہشمند ہے۔یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر بعض شدت پسندوں کے حملے کے بعد ٹیسٹ اسٹیٹس کی کوئی بھی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لیے نہیں آئی ہے، گزشتہ برس کینیا کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور پاکستان اے کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں حصہ لیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.