لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں 4گھنٹے اضافہ عوام و صنعتکاروں سے زیادتی ہے‘ ناصر رمضان
جمعرات 9 اپریل 2015 12:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے صنعتی و کاروباری مراکز میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید 4گھنٹے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام اور صنعتکاروں سے زیادتی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے سے پہلے عوام سے 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا لیکن بیڈگورننس کے باعث لوڈشیڈنگ تو ختم نہ کی جاسکی اس کے دورانیہ میں ضرور اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
ناصر رمضان نے کہا کہ حکومت بتائے کہ اربوں روپے کے اخراجات کے بعد پنجاب حکومت کے شاہکار منصوبہ نندی پور پاور پلانٹ سے کتنے یونٹ اور کس لاگت سے بجلی حاصل ہورہی ہے او ر اگر پاور پلانٹ بند ہے تو اس کی کیاوجہ ہے اور ذمہ داران کون ہیں؟انہوں نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی او رکاروباری اداروں میں کام متاثر ہورہا ہے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے باعث حکومت کے اقتصادی ترقی کے اہداف پورے نہیں کیے جاسکتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.