پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ لگانے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 13:17

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کا تربیتی کیمپ دوبارہ لگانے کا فیصلہ کر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے فنڈز کی وجہ سے اسلام آباد میں ختم کیے جانے والا تربیتی کیمپ ایک بار پھر لگائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 13اپریل سے لاہور میں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جہاں کھلاڑی کوچز کے زیر نگرانی اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے پریکٹس کریں گے ، تمام کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں شمولیت کے لئے 12 اپریل کو رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں 16 مارچ کو لگایا گیا تربیتی کیمپ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لئے 30 اپریل سے 12مئی تک آسٹریلیا جبکہ 15 مئی سے 25 مئی تک جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :