سانگھڑ، میٹھے اور سیم زدہ پانی کی نکاسی پر تحفظات، لوئر اسٹاف چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جمعرات 9 اپریل 2015 13:18

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) میٹھے اور سیم زدہ پانی کی نکاسی پر تحفظات، لوئر اسٹاف چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم، انجینئر آفس کا گھیراؤ، نعرے بازی، افسر لاکھوں روپے کی کرپشن میں مبینہ ملوث ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات تنخواہوں سے محروم ملازمین محمد خان نظامانی، ولی محمد، ایاز حسین جمعہ خان، لال خان ودیگر نے آفس کے گھیراؤ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور خاص، عمر کوٹ ودیگر اضلاع میں ٹیوب ویلوں پر ملازمین کو تنخواہ تین ماہ کی ادائیگی کی گئی ہم چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

انجینئر ریاض احمد بھرگڑی ہڑپ کرنے میں مصروف ہے، ہمیں ای کماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی جارہی ہے، ہم نے لینے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری تحفظات کا مطالبہ کیا، ٹیوب ویلوں پر تعینات ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :