پاکستان سے سیریز کیلئے بنگلہ دیش کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2015 14:08

پاکستان سے سیریز کیلئے بنگلہ دیش کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز کے لیے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کر دہ سکواڈ میں دو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن میں رونی تالکڈر اور ابو الحسن شامل ہیں جبکہ ورلڈ کپ سکواڈ شامل امرالقیس، تایج الاسلام اور شفیع الاسلام کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کی قیادت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے لیکن سلو اوور ریٹ کے باعث انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا ہے جس کے باعث وہ پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مرتضیٰ کی غیر موجودگی میں نائب کپتان شکیب الحسن بنگلہ دیشی ٹیم کی پہلے ایک روزہ میچ میں قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیش کے بقیہ سکواڈ میں تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، محموداللہ، رونی تالکڈر، سومیا سرکار، مومن الحق، ناصرحسین، صابر رحمان، تسکین احمد، ابوالحسن، روبیل حسین اور عرفات سنی کو شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کےدرمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 19 اور 22 اپریل کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :