پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک ہلاک، تین زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:17

پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک ہلاک، تین زخمی

جدّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل2015ء) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے دوران بدھ کو ایک سپاہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ سعودی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحۃ میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقوں کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ایک غیرکمیشن آفیسر ہلاک ہوا ہے، اور تین دیگر افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ اس دوران ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف حملوں میں مصروف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے یا نہیں۔ سعودی عرب نے اپنے دیرینہ حلیف سے جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور زمینی افواج کے ساتھ اس میں شرکت کرنے کے لیے کہا ہے، جبکہ پاکستان نے اب تک اس سے انکار کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے چھبیس مارچ کو فضائی حملے شروع کیے تھے۔

پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک ہلاک، تین زخمی

متعلقہ عنوان :