Live Updates

کراچی : جناح گراونڈ میں تصادم ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں ہنگامہ آرائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 اپریل 2015 14:33

کراچی : جناح گراونڈ میں تصادم ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اراکین جناح گراؤنڈ میں آمنے سامنے آ گئے . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان جناح گراؤنڈ آئے لیکن پھر واپس چلے گئے.

(جاری ہے)

جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنان میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈنڈے برسائے اور پتھراؤ بھی کیا گیا. تاہم پولیس حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام تفصیلات سے آگہ کیا جائے گا ، پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بھگدڑ کے باعث بہت مایوسی ہوئی ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات