سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نئی چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 9 اپریل 2015 14:35

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نئی چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کے استعفے کے بعد وجے گونا وردھنے کی سربراہی میں نئی چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں شرمناک شکست کے بعد چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وجے گونا وردھنے کی سربراہی میں نئی چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی۔ دو سابق وکٹ کیپر امل سلوا‘ برینڈن کریپو اور لیفٹ ہینڈ بیٹسمین ہیمنتھا وکرما رتنے سلیکشن کمیٹی کے رکن بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :