پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فنڈز کی کمی سے ختم تربیتی کیمپ دوبارہ لگانے کا فیصلہ کر لیا

جمعرات 9 اپریل 2015 14:37

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فنڈز کی کمی سے ختم تربیتی کیمپ دوبارہ لگانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایک بار پھر 13اپریل سے لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں کھلاڑی کوچز کے زیر نگرانی اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے پریکٹس کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں شمولیت کے لئے 12 اپریل کو رپورٹ کریں گے۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں 16 مارچ کو لگایا گیا تربیتی کیمپ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔ ہاکی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لئے تیس اپریل سے بارہ مئی تک آسٹریلیا جبکہ 15 مئی سے25 مئی تک کوریا کا دورہ بھی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :