ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

جمعرات 9 اپریل 2015 15:14

ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ،سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :