زمبابوے کی ٹیم پاکستان کادورہ کرنے پرتیار

جمعرات 9 اپریل 2015 16:02

زمبابوے کی ٹیم پاکستان کادورہ کرنے پرتیار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان کے سونے کرکٹ میدان مئی میں آباد ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم مختصر ٹور کیلئے پاکستان آنے پر تیارہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی ورلڈ کپ کے دوران زمبابوین کرکٹ حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں افریقی ملک نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا خواہش ظاہر کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے بورڈ کے درمیان مذاکرات کے مطابق مہمان ٹیم مختصردورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریزکھیلے گی۔

(جاری ہے)

ملک میں سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر پی سی بی نے تمام میچز لاہور میں منعقدکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مارچ دوہزارنو میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگوایریا بن گیا۔

اور کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر نہیں آئی۔ گذشتہ سال کینیا کی ٹیم نے لاہورمیں پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے تھے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کیساتھ دورہ پاکستان کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ اور دیگر امور اگلے ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران طے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :