خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ خواجہ ضرار کلیم
جمعرات 9 اپریل 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا ہے کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا، گوادر پورٹ اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے،یہ منصوبہ خطہ میں اور پاکستان کیلئے نئی معاشی زندگی کا باعث ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کا قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور معروف بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے فی الفوز ضروری کام شروع کیا جا رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ صنعتی ترقی کیلئے توانائی کے بحران کا خاتمہ بہت ضروری ہے جس پر کئی حوالوں سے کام کرنے کی اشدضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے جو خطہ میں اور پاکستان کیلئے نئی معاشی زندگی کا باعث ہو گا۔ ضرار کلیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ساٹھ کلومیٹر طویل نئی شاہراہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کا افتتاح کیا،اس کو منصوبہ کا پہلا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹر ک کے علاوہ اس کاریڈور میں ریلوے لائن،تیل اور گیس کی پائپ لائنیں اور فائبر آپٹکس کیبلز بچھائے جانے کی تجویز بھی منظور کی جا چکی ہے،یہ منصوبہ خطے میں گیم بدل دے گا جس سے کاشغر گوادر پراجیکٹ سے دنیا کے تین ارب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تجارتی اور ٹرانسپورٹ کا ریڈور کا قیام عمل میں آئیگا جس کے ذریعے خطے کی تجارت دنیا کے ترقی یافتہ خطوں کی طرح تیز اور با سہولت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اعلان کردہ اکنامک کاریڈور میں تبدیلی سے اس کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا حکومت منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے اور جلد از جلد اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائے،کوریڈور کا روٹ تبدیل کرنے سے بلوچستان کے لوگوں کو تحفظات ہیں،حکومت کو انہیں اعتماد میں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تجارتی اور ٹرانسپورٹ کا ریڈور کا قیام عمل میں آنے سے خطے کی تجارت دنیا کے ترقی یافتہ خطوں کی طرح تیز اور با سہولت ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.