پی ایچ اے میں 653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری
جمعرات 9 اپریل 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پی ایچ اے میں سکیل 1 تا15 کے2012 ء سے ملازمت پر مامور653 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔تفصیل کے مطابق جیلانی پارک میں پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد شکیل احمد ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 2012 سے مسلسل کام کرنے والے سکیل 1 تا 15 کے 653 مختلف ملازمین کو مستقلی کے لیٹرز جاری کر دئیے۔
اس بابت جیلانی پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ملک پرویز (ایم این اے)نے کی ۔(جاری ہے)
ملک پرویز کے ساتھ دیگر مہمانانِ میں خواجہ عمران نذیر (ایم پی اے)،چوہدری شہباز (ایم پی اے)،جناب غزالی سلیم بٹ (ایم پی اے)،رانا اعجاز حفیظ (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن) بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ملک پرویز نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ملازمین اپنے سرپرست کی سربراہی میں لاہور کی خوبصورتی اُجاگر کرنے میں اپنا لوہا منوا چُکے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں محنتی مالیوں کے دستِ ہنر کے باعث لاہور اب علاقائی خوبصورتی کا استعارہ بن چکا ہے لہٰذا حکومتِ پنجاب ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد صاحب کی ہر ایسی خواہش کو عملی جامہ پہناتی رہے گی جس میں غریب محنتی ملازمین کی فلاح نظر آئے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.