بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے ، جیت کے واپس آئیں گے ‘ سرفراز احمد

تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر امید ہیں ‘ قومی ٹیم کے نائب کپتان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2015 17:13

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے ، جیت کے واپس آئیں گے ‘ سرفراز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے بلکہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے اسے جیتنے کی کوشش کریں گے،جس نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی ،اپنی پوری پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا ، تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر امید ہیں اور انشاء اللہ جیت کر واپس آئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں جاری دورہ بنگلہ دیشن کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر امید ہیں ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور چار پانچ سال سے اپنی ہوم گراؤنڈ میں بھی اس کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیم کا نائب کپتان بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے جس پر چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا شکر گزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ،ان کی کمی محسوس ہوگی تاہم فواد عالم ،اسد شفیق اور اظہر علی بہترین کھلاڑی ہیں جو کہ اپنی پرفارمنس سے اس کمی کے خلاء کو پر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بیک اپ میں وکٹ کیپر رکھنے سے صحت مندانہ مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور جو بہتر پرفارمنس دکھائے گا وہ ٹیم میں جگہ بنائے گا ۔مجھے کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔جس نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی تو میں اپنی پوری پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :