دنیا کی پہلی کلون کی گئی اونٹنی حاملہ ہو گئی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:17

دنیا کی پہلی کلون کی گئی اونٹنی حاملہ ہو گئی

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) دنیا کی پہلی کلون کی گئی اونٹنی حاملہ ہو گئی ،انجاز نامی اس اونٹی کو جس کے معنی کامیابی کے ہیں 2009ء میں ذبح کیے گئے ایک اونٹنی کے بیضے سے حاصل کردہ خلیوں سے بنایا گیا تھا جس نے ایک دوسری ماں کی کوکھ میں نشو و نما پائی۔یہ اونٹی چھ برس کی ہوگئی اور اب خود بھی ماں بننے والی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کیریپروڈکٹیوو بائیوٹیکنالوجی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نثار وانی کا کہنا ہے کہ اس اونٹنی میں قدرتی طریقے سے حمل ٹھہرا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہیں کلون کیے گئے اونٹ اولاد پیدا کرنے کے قابل ہوتے ہیں اور یہ بھی قدرتی طریقے سے تولید کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر وانی کے مطابق اس سال اونٹنی کے بچے کی پیدائش ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

انجاز کی پیدائش کے کچھ دن بعد جب اسے دنیا کے سامنے لایا گیا تو اسے سائنس کی دنیا میں بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس عمل کے ذریعے اونٹ دوڑ میں بھگائے جانے والے اور دودھ دینے والے دونوں طرح کے اونٹوں کے جین ذخیرہ کر کے ان کی آبادی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اس کے بعد سے اب تک کئی جانوروں کو جینیاتی کلوننگ کے ذریعے پیدا کیا گیا ہے جن میں اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کے خلیوں سے پیدا کردہ اونٹ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :