پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج جمعہ کو ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین “ کے طور پر منایا جائے گا

سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو موٴثر اقدامات کرنے چاہئیں‘ حافظ طاہر اشرفی

جمعرات 9 اپریل 2015 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر کل(جمعہ)10اپریلملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین “ کے طور پر منایا جائے گا۔پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے تحت ملک بھر کی74ہزار چھ سو سے زائد مساجد میں سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ اور سلامتی کیلئے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں اور ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کی طرف سے سعودی عرب اور حرمین شریفین پر حملے کی دھمکیوں سے پورے عالم اسلام میں اضطراب پھیل چکا ہے۔ان حالات میں سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو موٴثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب کا معاملہ شیعہ سنی نہیں اور نہ ہی اس معاملہ کو شیعہ سنی بنانا چاہئے۔یمن کے حوثی باغی ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ ملکر سعودی عرب اور حرمین شریفین کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لہذا ایران کو واضح طور پر حوثی باغیوں کی مذمت کرنی چاہئے اور حوثی باغیوں کو سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے سے روکنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں سے توقع رکھتی ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مدنظر رکھیں گے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج(جمعہ 10اپریل )اسلام آباد میں یمن سودی عرب اورپاکستان کی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :